English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرجیل خان کی پاکستان کپ کے 7ویں راؤنڈ میں ڈبل سنچری

القمر

لاہور(جسارت نیوز)ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں شرجیل خان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت سندھ نے خیبرپختونخوا کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ اوپنر نے 136 گیندوں پر 19 چوکوں اور 14 چھکوں کی بدولت 206 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کو گنوا کر 374 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 40 رنز اسکور کیے۔ محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم 47 اوورز میں 345 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سرور، عادل امین اور کامران غلام کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں ۔ محمد سرور نے 63 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 89 رنز جبکہ عادل امین نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی بدولت 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہنواز دھانی نے 64 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 66 رنز سے ہرادیا۔ 240 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 39.2 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عماد وسیم 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ وہاب ریاض نے 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے