خیرپور (پ ر)خیرپور میں مختلف واقعات اور حادثات میں دو افراد ہلاک،خیرپور کے قریب ٹرک تیزرفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا ایک نوجوان جاںبحق دس افراد زخمی ،اسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود ٹھیڑی بائی پاس پر ایک ٹرک تیزرفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان منظور احمد موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ مرتضی چنا،شوکت ،ماجدمغل ،اجمل ،محمد عرفان،محمد یاسین ،اللہ دین،اسلم ،ارشد اورنیاز احمد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور میں منتقل کیاگیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کواپنی تحویل میں لے لیا ہے تاحال واقعے کامقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔ادھر ٹنڈومستی تھانے کی حدود گوٹھ لانگاہ میں لانگاہ برادری کے دو گروپوں میں سیاہ کاری کے الزام میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان محمد حسن لانگاہ ولد محمد علی لانگاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے تاحال واقعے کامقدمہ درج نہ ہوا تھا۔دوسری جانب بی سیکشن تھانے کی حدود ڈاکوئوں کے نشانے پر پولیس نے عوام کو مسلح افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گرشتہ رات ایک تاجر لٹ گیا ۔بی سیکشن پولیس کی کارگردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ۔شہریوں کا بی سیکشن پولیس کے خلاف احتجاج ایس ایس پی خیرپور سے بی سیکشن کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ بی سیکشن تھانہ ڈاکوئوں کے نشانے پر پولیس نے عوام کو مسلح افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ اس سلسلے میں رات گئے لقمان کے مشہورتاجر ماما منظور ٹانوری کے بیٹے مرتضی ٹانوری سے دو مسلح افراد نے اسحلہ کے زور پر دکان کا سامان ہزاروں روپے نقد،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے مسلح افراد کی اس وارداتوں سے الشہبار یونین کے تاجروں میں سخت غصہ کی لہرپائی جاتی ہے اس سلسلے میں شہریوں نے بتایا کہ بی سیکشن تھانے کی حدود میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے۔ بی سیکشن پولیس صرف اب سوشل میڈیا تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی خیرپور سے بی سیکشن پولیس کے ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی اور لوٹا ہوا سامان واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یادر ہے کہ گزشتہ دس روز قبل بی سیکشن تھانے کی حدود نوناری محلے میں ایک ہی رات میں 4 وارداتوں کے چوروں کوبھی پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
