English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرو: تودے گرنے سے 80 مکانات تباہ‘ 15افراد لاپتا

القمر
لیما: پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ پر بنے گھر غائب ہوگئے ہیں

لیما(انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 80مکانات تباہ ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران 8افراد کو بچا لیا گیا ،جب کہ لاپتا 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ پیرو کے شمالی علاقے لا لیبرٹاد میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کا نتیجہ ہے۔ پہاڑ پر بنے گھروں کو پہلے ہی خطرہ قرار دیا جاچکا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے