ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی خواتین میں خودکشی کا رجحان تیز ہونے لگا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2021 ء میں خواتین کی خودکشیوں کی تعداد میں مسلسل دوسرے برس اضافہ ہوا ہے۔ خودکشی کی وجہ سے اموات میں جاپان جی7 ممالک میں طویل عرصے تک سرِفہرست رہا ہے۔ اگرچہ جاپانی حکومت کی کوششوں سے 15 برسوں میں خودکشی کی شرح میں 40 فی صد کمی آئی تھی ،تاہم وزارتِ صحت کے مطابق 2020 ء میں خودکشیوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا تھا ، جس کی وجہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل کو قرار دیا گیا تھا۔ ادھر مردوں میں 2020 ء کے مقابلے میں 2021 ء میں 114 کم خودکشیاں ہوئیں اور یہ تعداد گھٹ کر13 ہزار939 ہوگئی۔ جاپان میں خواتین کی خودکشیوں کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی وبا کی وجہ سے بڑی تعداد میں ملازمتوں کا خاتمہ ہے،جس کی وجہ سے اس صنعت سے وابستہ خواتین پر پریشانیوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا اور وہ ذہنی دباؤ برداشت کرنے سے عاجز آگئیں۔ دوسری جانب امریکا میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تنخواہوں پر بحث شروع ہوگئی،جس کے تناظر میں بائیڈن انتظامیہ کی سرپرستی میں منگل کے روز کو مساوی تنخواہ کے دن کے طور پر منایا گیا ۔ گزشتہ برس سال یہ دن 24 مارچ کو منایا گیا تھا۔
