ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر حملہ ، متعدد گرفتار

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے کارکنان نے سندھ ہاؤس پر حملہ کر کے دروازہ توڑ دیا،پولیس نے  پی ٹی ائی  کے 2رکن قومی اسمبلی سمیت 12افراد کو گرفتار کرکے قریبی تھانے میں منتقل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہاؤس پر حملے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے ہوئے تھے اور مسلسل نعرے بازی کررہے تھے، اس دوران انہوں نے سندھ ہاؤس کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایات کیں کہ جو بھی افراد اس میں ملوث ہے،  ان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں