آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرک نے وین کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں نیومیکسیکو یونیورسٹی کی گالف ٹیم کے6 ارکان اورکوچ سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منی ٹرک 13سالہ لڑکا چلا رہا تھا۔ٹرک میں ناقص ٹائرلگا ہوا تھا جوبریک لگنے پرصحیح طورپررک نہ سکا اورٹرک وین سے جا ٹکرایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی رو سے واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے جس میں کسی مجرمانہ پہلو کا امکان نہیں۔
The post امریکا :منی ٹرک اور وین میں تصادم سے 9افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.
