سینٹیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی کے صدر گیبریل بوریک نے عالمی برادری سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جیسا کہ آج یوکرائن کے ساتھ اظہار کر رہی ہے فلسطینیوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ 35سالہ ان خیالات کا اظہار ایک خصوصی انٹرویو میں کیا جو چلی کے مقامی چینل 13 نے نشر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی جارحیت سے متعلق سب جانتے ہیں، لیکن فلسطین میں ہونے والی کارروائیوں سے اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔ فلسطین پر ایک طویل عرصے سے اسرائیل کا قبضہ ہے اور ہم اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ دنیا کے لیے اس بات سے واقف ہونا زیادہ ضروری ہے کہ فلسطینی شہری کن حالات کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ گیبریل بوریک کو فلسطینیوں کے حامی کے طور پر جانا جاتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اسرائیل کو ایک فاشٹ ، خونی اور جرائم پیشہ ریاست قرار دیتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس بیان سے فلسطینی خوش ہیں۔ادھر یونیورسٹی آف چلی میں سینٹر فار عرب اسٹڈیز کے پروفیسر کمال قمصیہ نے کہا کہ صدر بوریک کا یہ بیان بہت مثبت ہے۔ اس بیان میں جنگوں، تنازعات اور دیگر رویوں کو ظاہر کیا ،جس سے میڈیا نے پوشیدہ کر دیا ہے۔
The post دنیا یوکرائن کی طرح فلسطینیوں کی بھی حمایت کرے ، چلی appeared first on Daily Jasarat News.
