English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ کرکٹر بننے کا ادھورا خواب میرے بیٹے نے پورا کر دیا

القمر

لاہور (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق کے والد محمد شفیق احمد نے کہا ہے کہ میں خود تو ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکا لیکن میرے بیٹے نے ٹیسٹ میچ میں تاریخی اننگز کھیل کر میرا ادھورا خواب پورا کر دیا۔ یہ اس کی محنت اور کھیل کے ساتھ لگا کا نتیجہ ہے۔ محمد شفیق احمد کے جو خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں لیکن پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر میں 26 میچز کھیل کر 67 وکٹیں حاصل کیں۔ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ۔ نوجوان بلے باز کے والد نے کہا کہ میں بیان نہیں کر سکتا کہ یہ دن ہمارے لیے کتنا اہم ہے، میں اور عبداللہ کی والدہ میچ براہ راست تو نہیں دیکھ سکے لیکن میں نے اس کی والدہ کو میچ کی جھلکیاں لیپ ٹاپ پر دکھائیں وہ دیگر ماں کی طرح اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا گو ہی رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے