English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی جہانگیر ترین کو منانے کی ایک کوشش ناکام

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیرترین کومنانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میںموجود جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا تاہم ان سے بات نہ ہوسکی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ کی نہ جہانگیر ترین سے ملاقات طے ہو سکی اور نہ ہی ٹیلی فونک گفتگو ہو سکی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نہ ٹیلی فون کال سنی گئی اور نہ ہی جہانگیر ترین کی جانب سے انہیں کوئی بیک کال کی گئی۔ جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا کہ وہ حکومتی شخصیات سے مزید ملاقاتیں نہیں کرنا چاہتا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے منانے والے حکومتی اراکین کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے لیے پیر تک کا کا الٹی میٹم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ اگر پیر تک بزدار نے استعفا نہ دیا تو مزید بات چیت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیار کر کے اس پر ممبران کے دستخط کرالیے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ اگلے ایک دو روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے