لندن (صباح نیوز) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے وفاقی وزیرِ اطلاعات سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ فواد چودھری بتائیں، کس نے کس کی مدد کی؟ فواد چودھری کے بیان پر چودھری مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ براہِ کرم الیکشن کمیشن کے نتائج چیک کریں‘ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی کے ایم پی
اے کو حلقے سے ق لیگ کے ایم این اے سے کم ووٹ ملے تھے، تو فواد چودھری بتائیں، کس نے کس کی مدد کی؟ واضح رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے اتحادیوں کے بارے میں کہا تھا کہ یہ لوگ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے آئے ہیں۔
The post فواد چودھری نتائج الیکشن کمیشن سے چیک کریں ‘مونس الٰہی appeared first on Daily Jasarat News.
