English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا حکومت بھی گراسکتے ہیں ، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

القمر

اسلام آباد(آن لائن )اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین،سابق صد رمملکت آصف علی زرداری، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی، سلیم مانڈوی والا اور دیگر اپوزیشن رہنما ئو ں نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیار کرنے کی منظوری دے دی،اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو تحریک انصاف کے 45 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کرا د ی۔پی پی رہنما ئو ں کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا بڑا گروپ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا 4 رکنی پارلیمانی گروپ پہلے ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے