English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا ایرانی پاسداران کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے پر غور

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی بلیک لسٹ سے نکالنے پر غور شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابقویانا میں جوہری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویانا مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے امریکا ایران کی شرائط کو تسلیم کرسکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیل سخت برہم ہے۔ وزیر اعظم نفتالی بینیت اور وزیر خارجہ یائر لیپید کی جانب سے مشترکہ بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی خبروں پر سخت مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر برقرار رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران لبنان میں حزب اللہ ملیشیا، یمن میں حوثی ملیشیا اور عراق میں دیگر ملیشیاؤں کی شکل میں سرگرم ہے۔ پاسداران انقلاب نے لاکھوں شامی شہریوں کو ہلاک کرنے، لبنان کو تباہ کرنے اور ایرانی شہریوں کے خلاف جبر کے حربے استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھروسہ ہے کہ امریکا اپنے قریبی اتحادیوں کو ناراض نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے