English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی وزیر خارجہ رواں ماہ سعودی عرب، امارات اور اسرائیل جائیں گے

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن رواں ماہ سعودی عرب، امارات اور اسرائیل جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بلنکن اس ماہ کے آخر میں رام اللہ ، فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر اور تل ابیب کا دورہ کریں گے۔ بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید کو خطے کا دورہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ بلنکن کا یہ دورہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور اس کے خلیجی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں زبردست تناؤ سامنے آیا ہے۔ امریکا یوکرین کے حوالے سے سعودی اور اماراتی اتحادیوں کی حمایت چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے