English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرے کی مشروط اجازت دیدی

القمر

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے پیغام جاری کیا۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے