کراچی :پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا 8 رکنی دستہ ایشین روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے 2حصوں میں دوشنبہ تاجکستان روانہ ہوگا۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اپنےا سپورٹس کلینڈر کے مطابق رواں دواں ہے اور اس سے پہلے نیشنل روڈ چمپئن شپ گوادر میں منعقد کرائی اور اس میں بہترین پرفامنس دینے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا
جسمیں علی الیاس،محسن خان ،شاہ ولی،افنان عزیز ، علی زوھیر اغا اور محمد یوسف منتخب کئے گئے۔اس کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ کراچی منعقد کیا گیا۔پاکستان سائیکلنگ کی ٹیم کے 2کھلاڑی علی الیاس اور محسن انفرادی روڈ مقابلے اور روڈ ریس میں حصہ لے گے جبکہ شاہ ولی، یوسف اور ڑوھیر آغا انڈر 23 کے روڈ ریس میں شرکت کریں گے۔
اور پہلی دفعہ پاکستان کا جونئر کھلاڑی افنان عزیز انفرادی اور روڈ ریس میںحصہ لیں گے۔ایشن روڈ ریس 25 سے 30 مارچ تک دوشنبہ تاجکستان میں ہو گی۔ٹیم کے ہمراہ نثار احمد مینجر اور ساجد حسین بطور مکینک شریک ہونگے
دوشنبہ میں ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کا سالانہ اجلاس ہوگا جسمیں سید اظہر علی شاہ صدر اور معظم خان جنرل سکریٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی نمایندگی کریں گے۔