ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شان ٹیٹ پاکستانی نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی سے سرشار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ پاکستانی نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی سے سرشار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بولنگ کوچ نے کہا کہ مجھے پاکستان کے نوجوان تیز گیند بازوں کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوشی ہے۔شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجھے کوئی خاص ٹاسک نہیں دیا لیکن میں ان نوجوانوں کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے اور ان کی کھیل پر توجہ مرکوز رکھوانے کی کی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے نوجوان بولرز کے ساتھ سوئنگ، پیس اور ریورس سوئنگ پر سخت محنت کروں گا۔واضح رہے کہ شان ٹیٹ نے حالیہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے دوران بطور فاسٹ بولنگ کوچ پاکستان ٹیم کو جوائن کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں