English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف 

القمر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سیسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا ،او آئی سی اجلاس کی میزبانی پرپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی اجلاس مشترکہ وژن اور حکمت عملی کیلئے ایک تاریخی پیشرفت ہے جس میں امن اور استحکام کیلئے نئے چیلنجزکا حل تلاش کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے