English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ کو اعلان کرنے میں ایک آدھ دن اور لگ جائے گا،سربراہ پی ڈی ایم

القمر

کراچی: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے ملاقات کے بعد مطمئن ہو کر جا رہا ہوں، ایم کیو ایم کو اعلان کرنے میں ایک آدھ دن اور لگ جائے گا، حکومت کے اتحادی اب اس کے ساتھ نہیں رہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ ہم آہنگی نہیں، بھر پور ہم آہنگی پائی جاتی ہے, عمران خان باہر کے مہمانوں کے ذریعے عدم اعتماد کو کاؤنٹر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان اب قوم کے نمائندے نہیں رہے، دیکھتے ہیں کون سا بدبخت شہری عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے، عمران خان اور ان کی جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی والوں کو امربالمعروف بولنا نہیں آتا اور وہ سرتاپا منکر ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں رکھا گیا ہے ۔حزب اختلاف 23مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کرچکی تھی ۔ایک طرف پوری قوم اسلام آباد کی طرف مارچ کررہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف عدم اعتماد کی تحریک ہے ۔اب وہ قوم کا نمائندہ نہیں ہے ۔ایسے وقت میں بھی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔وہ قوم کے مہمان ہیں ۔اب23مارچ کے بچائے 25 مارچ کو قافلے اسلام آباد پہنچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک ڈوب چکا ہے، اکانومی اور نیشنل بینک ہاتھ میں نہیں ۔مہنگائی بہت ہے ۔جلسوں میں کھڑا ہوتا ہے اور دھمکیاں دی ہیں کہ ہم سے کوئی شادی نہیں کرے گا ۔انجام تو آپ خود دیکھ لیں۔سندھ ہاؤس کے اوپر حملہ کیا یہ کس شرافت کا نام ہے ۔دس افراد لاجز میں موجود تھے انہیں70 بتایا گیا ۔ایک ڈرامہ رچایا گیا کہ ہلہ بول رہتے تھے ۔تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے یک زبان ہوکر جواب دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے