English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھتری پریمیر لیگ کا  فائنل آج کھیلا جائے گا، صادق کھتری

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماندو ماخور نے آل رائونڈر جمال الدلدین بالاجی کی عمدہ نصف 56 رنز اور طوفانی بولنگ 19 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی بدولت پہلے سیمی فائنل حریف ڈاور گلیڈی ایٹرز کو رنز سے شکست دے کرکھتری پریمیر لیگ ٹی20  فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ آج دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل بچھڑا واریرز اور سوینجا سولجر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ مہمان خوصی سلام گوجابا نے فاتح ٹیم کے جمال الدین بالا جی کو میچ وننگ شاندار کارکردگی ہر الحمید گارمنٹ کی جانب ایک ہزار روپے کیش اور گوجابا سوئٹ کی جانب سے گفٹ ہیمپر دیا۔مسرور احمد اور یاسین منیم اعزازی مہمان تھے۔ مسلم کھتری برادری کے زیرِ اہتمام جاری ایونٹ کے سیمی فائنل کے آغاز موقع پر میڈیکل ڈاریکٹر AO اسپتال اینڈ کیلنک ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکڑ سید عمران علی شاہ مہمان خصوصی ان کے ہمراہ رضوان آدھیا اور فیاض فلک نازودیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے