کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھآرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر دوسری انٹر کلب آرچری چمپئن شپ آج منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے دوسری انٹر کلب آرچری چمپئن شپ کا انعقاد نیا ناظمآ باد فٹبال گرائونڈ میں آج کیا جا رہا ہے ،کمشنر کراچی اقبال میمن رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے۔ ایونٹ میں کراچی کے تیر اندازوں کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی، فضائیہ اورآرمی کے تیر انداز بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
