ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر کی جانب سے غزہ کے ایک لاکھ افراد کے لیے امداد

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ افراد کے لیے امداد جاری کردی گئی،جس کے تحت فی کنبہ 100ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں محصور غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد بینکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گئی۔ قطری سفیر محمد عمادی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گا۔ قطر نے 6کروڑ ڈالر امدا د کا اعلان کیا تھا،جسے قسطوں میں ادا کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں