English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح موقف پر کاربند ہے، وزیر خارجہ

القمر

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح موقف پر کاربند ہے،وزیراعظم نے دیرینہ مسئلے کے جلد منصفانہ حل کے مطالبے پر زور دیا ۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ملاقات کی ہے، شاہ محمود قریشی نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے پر فلسطینی وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہا،دو طرفہ تعلقات ، فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے 75 ویں یوم پاکستان پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد دی، انہوں نے او آئی سی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور میزبانی پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ فلسطین کیلئے آواز بلند کرتا آ رہا ہے۔

فلسطینی وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے متحرک اور فعال کردار کو سراہا،فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی، پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمان ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور فلسطین کے درمیان سیاسی ،اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی قیادت اور عوام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا،پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیرعظم نے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ فلسطین کی جانب مبذول کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے