ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کے لئے سیکورٹی پلان از سر نو تیار کرنے کا فیصلہ 

پشاور: رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کے لئے سیکورٹی پلان از سر نو تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں، سحر اور افطار کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کرنے کا جائزہ لینے کے لئے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سے رپورٹس طلب کر لی ہیں، دہشت گردی کے خطرات کے باعث اور سانحہ کوچہ رسالدار کی روشنی میں رمضا ن المبارک کے دروان حساس اور حساس ترین بازاروں کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ کتنے بازار حساس اور حساس ترین قرار دیئے جائیں، کتنے عبادت گاہوں کو حساس اورحساس ترین قرار دیا جائے ، حساس اور حساس ترین بازاروں، عبادت گاہوں، کو تین مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ، کوچہ رسالدارمیں ہونے والی دہشت گردی کے باعث رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات شرو ع کر دیئے گئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں