وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ نے روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 45 سفارت کاروں کو ملک برد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے وزیر داخلہ مارئیس کامنسک نے میڈیا کو بتایا کہ سفارت کاروں کے بھیس میں 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کردیا اور اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروسز نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔اس سے قبل پولینڈ کے انٹیلی جنس ادارے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ روس کے 45 سفارت کاروں نے سفارتی سرگرمیوں کی آڑ میں پولینڈ کی جاسوسی کی جس کے مکمل شواہد موجود ہیں۔ وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی سیکرٹ سروس کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں ایک پولش شہری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، جو وارسا رجسٹری آفس کے آرکائیوز میں کام کرتا تھا۔ پولینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے جس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ روس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولینڈ یوکرین کو جنگی ساز و سامان مہیا کرسکتا ہے۔یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ سے پہلے پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر مہاجرین کے حوالے سے ہل چل پیدا ہوئی تھی،جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس موقع پر بھی فریقین کی جانب سے تند و تیز بیانات دیے گئے تھے۔
The post پولینڈ نے 45روسی سفارت کار ملک بدر کردیے appeared first on Daily Jasarat News.
