English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل اور مراکش کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل اور مراکش کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے سربراہ اور مراکشی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ عبرانی چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں اس تعاون سے متعلق ہر چیز میں ڈرامائی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی اور دنیا اسرائیل کو مطلوب مجرموں اور تحقیقات کے لیے مطلوب افراد کو اسرائیل میں اترتے دیکھے گی۔ تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ رباط حکومت تل ابیب سے تعلقات کی مخالفت کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے اور حالیہ معاہدہ اس کا واضح ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ 13 مارچ کو رائل ائر ماروک نے کاسا بلانکا اور تل ابیب کو ملانے والی اپنی باقاعدہ لائن کی پہلی براہ راست پرواز شروع کی تھی۔ دسمبر 2020 ء میں اسرائیل اور مراکش نے 2000 ء سے معطل تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔

The post اسرائیل اور مراکش کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے