ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کاساؤبن نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعاون کا خواہاں ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے کا مثالی موقع قرار دیا۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال 29 نومبر کو میکسیکو میں ان سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ میکسیکو کے تاجروں کو ساتھ لائے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تجربات اور تعاون کا تبادلہ کریں گے۔