لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف تمام وائٹ بال سیریز جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔
فخر زمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز ہو رہے ہیں جس کی خوشی ہے، اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے ناموں کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے، آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم جیتیں گے۔ ہوم گرانڈ کا ہمیں ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن آسٹریلیا کا کمبی نیشن اچھا ہے ، مہمان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔

