English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی مخالفت کا میرے پاس کوئی جواز نہیں، محمد آصف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ ان کے پاس وزیراعظم عمران خان کی مخالفت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ محمد آصف نے لکھا کہ میں کوئی سیاسی کارکن نہیں ہوں اور نہ ہی میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن مجھے عمران خان کی مخالفت کرنے کے لیے کوئی جواز نہیں ملا۔

محمد آصف نے مزید لکھا کہ میری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔واضح رہے کہ اتوار کے روز پارلیمان کے اصل معرکے سے پہلے اسلام آباد کی سڑکوں پر پنجہ آزمائی کے لیے سیاسی پارہ بلند ہوا جبکہ شہر اقتدار اکھاڑا بن گیا۔ایک طرف حکومتی پاور شو کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تاریخی جلسہ کرنے اور 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا چیلنج دیا۔دوسری جانب مریم نواز اور حمزہ شہباز گوجرانوالہ سے لیگی شیروں کا قافلہ لے کر اسلام آباد کی طرف نکلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے