English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیسکو نے لوڈشیڈنگ کی تمام حدیں پار کرلی ہیں ،ہارون میمن

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سیپکو نے گرمی کے شروع ایام میں ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تمام حدیں پارکرلی ہیں پورا پورا دن بجلی کی طویل بندش 12 تا 16 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے سیپکو انتظامیہ نے صارف دشمن رویہ ترک نہ کیا تو بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سیپکو انتظامی پر عائد ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کمرشل اور گھریلو صارفین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سیپکو ڈویژن روہڑی اور سیپکو سب ڈویژن اولڈ سکھر کے علاقوں سمیت دیگر فیڈرز اور سب ڈویژنز میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے تمام شکایات کے باوجود سیپکو چیف ایس ای سیپکو ایکسین سیپکو اور ایس ڈی اوز کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، ، ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے رمضان کے مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ سیپکو انتظامیہ اور افسران نے رمضان میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوامی رد عمل سامنے آیا تو اس کی ذمہ داری سیپکو انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ سیپکو انتظامیہ کی صارفین کے ساتھ نا انصافیوں کا نوٹس لیا جائے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے