English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اڑیسہ انتخابات ، با حجاب خاتون کے ہاتھوں پی جے پی کو شکست

القمر

 

 

بھونیشور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ میں بلدیاتی انتخاب میں باحجاب مسلم خاتون امیدوار گل مکی دلوازی نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق باحجاب خاتون نے بلدیاتی انتخاب میں ہندو انتہا پسند حکومتی جماعت بی جے پی کی امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اڑیسہ کے ضلع بھدرک میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والی گل مکی دلوازی نے 28ہزار 115 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،جب کہ ان کے قریب ترین بی جے ڈی امیدوار سمیتا مشرا کو 24ہزار 859 ووٹ ملے ۔ اس کے مقابلے میں بی جے پی امیدوار گیتا نجلی پادھیاری کو صرف 6ہزار 787 ووٹ ملے۔ دوسری جانب ریاست کرناٹک میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے،جب کہ ریاستی حکومت نے شدت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باحجاب طالبات کو شرکت سے روک دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عدالتی فیصلے سے شہ پاکر حکومت نے طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات دینے کے لیے آنے والے طلبہ مقررہ یونیفارم پہن کر آنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے اضافی کپڑوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

The post اڑیسہ انتخابات ، با حجاب خاتون کے ہاتھوں پی جے پی کو شکست appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے