ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے وژن 2030ء کے تحت سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے پر عمل شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سپلائز اور سینٹرل مارکیٹوں میں اس پالیسی پر عمل شروع ہوگیا ہے۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سیکشن انچارج کے تمام شعبے سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مرحلے میں مینیجر ، معاون اور ذیلی عہدوں پر 50فیصد سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ 500 مربع میٹر کے رقبے پر قائم سینٹرل مارکیٹوں اور کم از کم 300مربع میٹر والی کیٹرنگ کمپنیوں میں سعودی شہری تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام سے جہاں سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، وہاں غیر ملکی تارکین وطن بے روزگار ہوجائیں گے۔
The post وژن 2030: سعودائزیشن کا دوسرامرحلہ شروع appeared first on Daily Jasarat News.
