نیپیدا(انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوجی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک میں فوجی بغاوت کی مخالفت کو کچل کررکھ دے گئی۔ فوج کے سربراہ من آنگ ہلَینگ نے کہا کہ فوج کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمر میں میں جمہوریت کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو سال پورا ہونے پر فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ فوجی سربراہ نے ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج عسکری قیادت کے مخالف گروپوں سے اب مزید کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کار دہشت گرد ہیں اور دنیا میں کوئی بھی حکومت دہشت گرد گروہوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرتی۔
The post میانمر : فوج کے مخالفین دہشت گرد قرار‘ قتل عام کا عندیہ appeared first on Daily Jasarat News.
