English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے جی اے جمخانہ نے پاکستان ڈے فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا

القمر

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )یوم پاکستان کے موقع پر کھیلے گئے پاکستان ڈے فیسٹیول کرکٹ میچ میں کے جی اے جمخانہ نے سعید اختر کرکٹ کلب کو 22 رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔کے جی اے گراؤنڈ نمائش پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے جی اے جمخانہ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ سائمن مورث اور ماریو راڈریگوئز نے 39،39 رنز بنائے ۔ جواب میں سعید اختر کرکٹ کلب مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناسکی۔ فہد رشید نے ناقابل شکست 35 رنز اسکورکیے۔مہمان خصوصی کے سی سی اے زون تین کے سابق سیکرٹری افضل قریشی نے گیند کو ہٹ لگا کر یوم پاکستان فیسٹیول میچ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے آرگنائزر عامر رشید کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی اور اسپورٹس مین اسپرٹ اجاگر ہوگی اور گراؤنڈز آباد ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے