English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مزدوروں کی ہڑتال سے بھارتی نظام زندگی معطل

ریل کی پٹڑی پر دھرنے کے باعث بھارتی شہری پریشان ہیں‘ چھوٹی تصویر عملے سے خالی بینک کی ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی مختلف تجارتی انجمنوں نے مودی سرکار کی کسان اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کردی۔ ہڑتال میں ملازمین کی شرکت کے سبب بینکنگ کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ پیر سے 2روزہ ملک گیر ہڑتال کو ’بھارت بند‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ہڑتال کے حامیوں نے ریاست مغربی بنگال میں مختلف مقامات پر ریل کی پٹڑیوں اور سڑکوں کو جام کرنے کی کوشش کی۔کئی مقات پر ریل سروسز کو بحال کرنے کے لیے پولیس نے ریل ٹریک کو خالی کرانے کی کوشش کی اور مظاہرین پر تشدد بھی کیا۔ مرکزی ٹریڈ یونینوں کے ایک مشترکہ فورم نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج بھی ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ ان پالیسیوں سے مزدور، کسان اور عام لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے بھی اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری کے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے۔ روڈ ویز، ٹرانسپورٹ ورکرز اور محکمہ بجلی کے کارکنوں نے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے