لکی مروت: شیری خیل میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو کی حدود شیری خیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردون کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سید زمان زخمی ہوگیا ، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت آفتاب، فضل الرحمان عرف ارمانی، علیم اللّٰہ اور یاسین عرف لڑم کےنام سے ہوئی اور ان دہشت گردوں کا تعلق جانی خیل وزیر بنوں اور لکی مروت سے ہے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے چار ایس ایم جیز، ایک آر پی جی سیون، اور آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایف سی اہکار کے قتل اوردیگر دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

