ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ شروع

اسلام آباد: قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روزمینز کے ایونٹ میں واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔

چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سید گوہر رضا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گزشتہ روز لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے مینز کے ایونٹ میں واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دی، خواتین کے میچز میںواپڈا، سندھ، آرمی، پنجاب، ہائرایجوکیشن کمیشن اور آزاد جموں و کشمیر نے بھی اپنے،

اپنے میچز جیت لئے اور اسی طرح انٹرسکولز اینڈ کالجز گرلز انڈر 17- کے مقابلوں میں پی اے ایف سٹی، فوجی فانڈیشن، دانش سکول راجن پور، دانش سکول میانوالی، کائنات سکول اور حبیب سکول نے بھی اپنے، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی، چیمپین شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں