کوئٹہ: اتحاد تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ڈرامہ شروع کردیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ وولٹیج کی کمی کا سلسلہ بھی ایک بار پھر معمول بن گیا ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور کیسکو کے اعلی حکام سمیت صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ رمضان المبارک اور موسم گرما کیلئے مستقل پلان بنا کر عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ولٹیج میں کمی اور اوور بلنگ سے نجات دلائی جائیں۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی بدقسمتی ہے کہ جیسے ہی موسم سرما سر پر آن پہنچتی ہے تو گیس کی لوڈشیدنگ جبکہ موسم گرما پہنچتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہیں۔ اور یہ گیس اور کمپنی اور کیسکو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کیسکو نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی طرح ہزارہ ٹاون میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی کا سلسلہ جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے تاجر برادری، گھریلو اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیسکو ہزارہ ٹاون کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک فی الفور بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے اضافی بل ہزارہ ٹاون سے وصول کیا جارہا ہیں جبکہ شہر کی نسبت ہزارہ ٹاون کو آدھی بجلی بھی فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وولٹیج کی کمی کے باعث لوگوں کے قیمتی اشیائے برقی فریج، ٹی وی، کمپیوٹر، سٹیبیلائزر و دیگر برقی آلات کا جل کر ناکارہ ہونا معمول بن گیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں صاحب اقتدار کیجانب سے ہزارہ ٹاون کے بجلی کہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے کئے گئے مگر آج تک ہزارہ ٹاون میں بجلی کا نظام درہم برہم ہیں اور بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کیسکو کے اعلی حکام سمیت صوبائی حکومت اور وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

