English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ معاملات بھی بہتر کیے جائیں، اسماء سفیر

کراچی:ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ معاملات میں بھی بہتری کی کوشش کیجئے،صدقہ وخیرات ان لوگوں تک پہنچائیے جو خود نہیں مانگتے،مگر ضرورت مند ہیں۔

ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی نے ناظمات اضلاع کے رپورٹنگ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے پاک اوردیانت دار قیادت ہی عوام کومسائل سے نجات دلاسکتی ہے اور یہ قیادت جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے۔

اسما سفیر کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں آزمائے ہوئے چہروں کو چھوڑ کر دیانت دار قیادت آگے لانے کی ضرورت ہے،سیاستدانوں کی گندی سیاست نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے،جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے