اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس کے سزایافتہ مجرمان کی اپیلوں میں وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ منگل کے روز سماعت 2 مجرمان عبدالوحید اور رانا نعمان رفاقت کے وکیل اسد جمال عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے کہا کہ اگر اسد جمال ایڈووکیٹ آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو ہم ان کے موکل 2 مجرمان کی وکالت کیلیے سرکاری وکیل مقرر کر دیں گے، عدالت نے مذکورہ اپیلوں کی مزید سماعت 4 ہفتے کیلیے ملتوی کر دی۔
