English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکورٹی اہلکاروں کا صحافیوں کے ساتھ عدم تعاون

لاہور( سید وزیر علی قادری)پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں قذافی کرکٹ اسٹیڈیم انے والے صحافیوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت نہیں۔ صحافیوں نے الجھنے کے بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپاررٹمنٹ سے اس سلسلے میں رہنمائی چاہی جس پر انہوں نے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کیا اور اس کے بعد انہیں اندر آنے دیا۔ دریں اثنا شائقین کی پویلین میں تعداد چندہزار تک محدود رہی۔ شائقین کا کہنا ہے ون ڈے میں 100 اوورز تک اسٹیڈیم میں بیٹھنے کی عادت نہیں رہی اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ کئی فرلانگ پیدل چل کرآنا اور کئی مقامات پر تلاشی سے تنگ آگئے ہیں۔ شائقین نے رمضان کریم میں میچوں کے انعقاد پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی سے کہاہے کہ اس شیڈول پر نظرثانی کریں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے