English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں 7طبی مراکز خدمات فراہم کریں گے

حرمین شریفین میں بچوں کو گم ہونے سے بچانے کے لیے کلائی میں خصوصی ڈوائس لگائی جارہی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ کی انتظامیہ نے دوران رمضان اپنی مکمل تیاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہر میں10 اسپتالوں اور 82 مراکز صحت کا انتظام کیا گیا ہے ، جو ہنگامی بنیادوں پرمریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں مدد کریں گے۔اس کے علاوہ 5 موبائل کلینک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ دوسری جانب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بچوں کو گم ہونے س بچانے کے لیے ان کی کلائیوں میں خصوصی ڈوائس لگائی جارہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے