وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہےاجلاس میں خالد مگسی اور خالد مقبول صدیقی کو خط سے متعلق اعتماد میں لیں گےخالدمگسی اور خالد مقبول صدیقی کو بھی بلالیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میموگیٹ سے ڈان لیکس تک ملک کو نقصان پہنچایاگیا ، وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے ،پہلے ہی کہاتھا 72گھنٹے کی سیاست ہے،تحریک عدم اعتماد پر 3اپریل کو ووٹنگ ہے ، انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا
