English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ایم کیو ایم نے ایک بوٹی کے لیے اپنی پوری گائے ذبح کر دی ، سردار تنویر الیاس خان

القمر

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئروزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ایک بوٹی کے لیے اپنی پوری گائے ذبح کر دی ہے، تحریک عدم اعتماد کے ڈرامے کے بعد ایم کیو ایم گھر کی رہے گی نہ گھاٹ کی۔

ان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ کپتان آخری گیند تک کھیلے گا، متحدہ اپوزیشن کومنہ کی کھانا پڑے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان،وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے

کہ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نفیس لوگوں کو کبھی نہیں بولے گی کل تک ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے بغل گیر ہوگئے ہیں ۔بکنے والے اور نئے خریداروں کو ایک دوسرے کابخوبی علم ہے کہ یہ کبھی بھی ایک دوسرے کے نہیں ہو سکتے ، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے. اس کے اقتدار کوڈوبتا سورج کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشی اور منافقت کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے اب حق اور سچ کے دور کا آغاز ہوگیا ہے پوری قوم اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے