English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا ون ڈے ، قومی ٹیم کو آج سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا

القمر

لاہور(سید وزیر علی قادری)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا ،آسٹریلیا کو3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،دوسرے ون ڈے سے اچانک پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔ دوسرے ون ڈے سے اچانک پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو ٹریننگ نہیں کرے گی تاہم ٹریننگ سیشن منسوخ کرنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے بدھ کو ساڑھے چار بجے ٹریننگ سیشن کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ دوسری طرف آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبر کی کورونا رپورٹ منفی آگئی۔مہمان ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق میچ کے فوری بعد اور بدھ کی صبح ایک بار پھر تمام ٹیم ممبران اور سپورٹ اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے دو کھلاڑی اور فزیو جن کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا وہ تاحال آئسولیشن میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے