English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے خفیہ دستاویزات پبلک نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اعتماد ہے کہ وزیراعظم ایسی معلومات افشا نہیں کریں گے جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حلف اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ وزیراعظم کو پابند بناتا ہے کہ اس سے بالاتر کوئی فیصلہ نہ کریں۔ فیصلے میں عدالت نے آئین کے آرٹیکل 91 شق5 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 5 کا حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ امید ہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ1923 ء کے تحت حلف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عوام کو ذہنی تنائو سے نکالنے کے لیے فوری مداخلت کی ضرورت ہے‘ اس خط کو متعلقہ سول اور فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کرائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے