ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی جان کو خطرہ ،قتل کی سازش کی جارہی ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں جس پر وزیراعظم نے کہاکہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جائوں گا‘ عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے‘ ان کو قتل کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم دلیر ہیں، ملک کا سودا نہیں کریں گے، وزیر اعظم قوم کو جھکنے نہیں دیں گے اور کہیں اڈے نہیں دیں گے‘ جو ملک کو لیڈ کرتے آئے ہیں وہ ان ہی لوگوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، ظاہر ہے جو ان لوگوں کا سرمایہ ہوتے ہیں وہ ان کے لیے ہی کام کرتے ہیں، ملک میں جو آج تماشا لگا ہے‘ سب ایک ہوگئے ہیں، بیرونی آقائوں کے حکم پر ہماری خارجہ پالیسی تبدیل کر دی جاتی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں