English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ10برس میں 1200بھارتی فوجیوں کی خود کشی

القمر

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 10 برس میں 1200 سے زائد بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمان میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ گزشتہ سال سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں نے خودکشیاں کیں۔حکومت نے پارلیمان کو بتایا کہ 2021 ء میں سی اے پی ایف کے 156 اہلکاروں نے خودکشی کی ،جب کہ 2020 ء میں یہ تعداد 143 تھی۔ 2019 ء میں 129 اہلکاروں نے خودکشی کی تھی۔ وزیر داخلہ نتیانند رائے نے پارلیمان میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سی اے پی ایف کے اہلکاروں کی خودکشیوں کے اعداد و شمار کی تفصیلات بتائیں۔ واضح رہے کہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس میں شامل اہل کاروں کی تعداد 9 لاکھ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسے واقعات سخت ملازمت ، خاندانی مسائل اور ضرورت پڑنے پر چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ 2019 ء میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ سی اے پی ایف اہلکاروں کی چھٹیوں کی تعداد 75 سے بڑھا کر 100 کر دی جائیں گی ، تاہم وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف کی جانب سے اہلکاروں کی معمول کی چھٹیاں 15 سے 30 کرنے کی تجویز بھی قبول نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے