ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم جوکھیو قتل کیس: پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کرلی۔

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیرون ملک سے واپس آگیا ہوں، الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض جام عبدالکریم کی ضمانت 11 اپریل تک منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے لیے آج صبح دبئی سے پاکستان پہنچے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جام عبدالکریم قتل کیس میں نامزد ہیں ان کی واپسی پر انہیں گرفتار کیا جائے گا جب کہ وزیر داخلہ کے حکم پر ان کا نام  بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں