English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے ، حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا تاہم پھر یہ خطاب مؤخر کردیا گیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم کا خطاب کچھ مصروفیات کی وجہ سے مؤخر کیا گیا، اور ان کا کوئی خطاب ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے