English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے تقریبا ساڑھے چار بلین ڈالر کی ریکارڈ مالی مدد کی اپیل

القمر

نیویارک:اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے رابطہ دفتر نے افغانستان کے لیے تقریبا ساڑھے چار بلین ڈالر کی ریکارڈ مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس اپیل کی جرمنی، برطانیہ اور قطر کی طرف سے بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔ یہ عالمی ادارے کے اس دفتر کی طرف سے کسی ایک ملک کی مدد کے لیے آج تک کی جانے والی سب سے بڑی مالی اپیل ہے۔

اس اپیل کے بعد بین الاقوامی برادری کی طرف سے ہندوکش کی اس ریاست کی مالی مدد کے اعلانات آج جمعرات سے شروع ہو جانے کی امید ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے رابطہ دفتر کے سربراہ مارٹن گریفِتھس نے کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ بھی انتہائی اہم ہے لیکن افغانستان کو بھی فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے